ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے آج بروز منگل کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آذربائیجان اور آرمینیا کی قومی سالیمت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔
ربیعی نے کہا کہ آرمینیا اور آذربائیجان، ہمارے دو دوست اور برادر ملک ہیں اور ان دونوں کی قومی سالمیت ایران کیلئے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ ان دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کا صرف مذاکرات اور سیاسی طریقوں کو بروئے کار لانا ہے اور اس سے سوا کوئی اور حل علاقے کے عوام کے مفادات میں نہیں ہوگا۔
ربیعی نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی، اقوام متحدہ کے قراردادوں کے نفاذ کیلئے ان دو پڑوسی ملکوں کو مدد دے سکتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ