2019 میں ایران کا دنیا کے آئل اور گیس کی دریافت میں 25 فیصد کا حصہ

تہران، ارنا- ایران نیشنل آئل کمپنی برائے ایکپلوریشن کے امور نے کہا ہے کہ ملک میں 2019 کے دوران 5 ارب بیرل آئل کی دریافت کی گئی ہے جو دنیا میں اسی عرصے کے دوران دریافت کی گئی آئل اور گیس کے 25 فیصد کا حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "صالح ہندی" نے آج بروز ہفتے کو ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 بڑی دریافتیں 75 فیصد دریافتوں کے مترادف ہیں اور ان 20 عظیم دریافتوں میں ایران کا حصہ پہلی اور تیسری دریافت ہے۔

ہندی نے کہا کہ ایران نے 2019ء کے دوران ارم اسکوائر کو 7۔2 ارب بیرل خام تیل کی صلاحیت سے دریافت کی اور مجموعی طور پر دریافت کی گئی تیل کے 13 فیصد کے حصے کیساتھ اس حوالے سے پہلی پوزیشن کو حاصل کیا اور پھر اس کے بعد نام آوران اسکوائر کو 2۔2 ارب بیرل تیل کی صلاحیت سے دریافت کی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 2019ء کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 973۔4 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

ہندی نے کہا کہ ایران کے بعد بالترتیب دوسری جگہ کا تعلق روس کی گیس پروم 3.18 بلین بیرل کیساتھ ، تیسری جگہ کا تعلق بی پی کا 1.4 بلین بیرل کیساتھ ، چوتھی جگہ کا تعلق ایککسن موبل 0.9 بلین بیرل کیساتھ اور پانچویں جگہ کا تعلق چین 0.7 بلین بیرل تیل کی دریافت کیساتھ، سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں گیس کی انوکھی صلاحتیں ہیں اور 2019 کے ایک دن میں ایران میں گیس کی مجموعی کھپ یورپ کی ایک سال کی کھپ کے برابر تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .