2 ستمبر، 2020، 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84024806
T T
0 Persons
ایران میں صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 850 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

تہران، ارنا- رواں سال کے پچھلے 5 مہینوں کے دوران، ایران میں کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں 49 غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جن کے مجموعی حجم کی شرح 850 ملین ڈالر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران، مختلف شعبوں میں 60 غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئیں جن کی مجموعی شرح 2 ارب 400 ملین ڈالر ہے اور ان میں سے 26 فیصد کا حصہ صنعت اور کان کنی کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پچھلے 5 مہینوں کے دوران، ایران میں کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مجموعی حجم کی شرح 850 ملین ڈالر کی ہے۔

اسی عرصے کے دوران صنعت کے شعبے میں 6۔83 فیصد، کان کنی کے شعبے میں 2۔6 فیصد اور تجارت کے شعبے میں 2۔10 فیصد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس عرصے میں سب سے زیادہ کیمیائی مواد اور مصنوعات کی تیاری (405 ملین ڈالر)، بنیادی دھاتوں کی تیاری (45 ملین ڈالر)، اشیائے خورد و نوش کی تیاری (32 ملین ڈالر)، مشینری اور دیگر غیر منقسم مصنوعات (26 ملین ڈالر) کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ایران میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک مالیت کے لحاظ سے بالترتیب جرمنی (341 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارت (54 ملین ڈالر)، چین (32 ملین ڈالر)، اور ترکی (30 ملین ڈالر) پر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان، چین، ترکی اور بھارت نے تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ایران میں سرمایہ کاری کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .