"سید روح اللہ لطیفی" نے کہا کہ ایران نے رواں سال کے دوران ایک ارب 751 ملین اور 605 ہزار 967 ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو سی آئی ایس ممالک میں برآمدات کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 2 سالوں کے دوران ایران نے آئی سی ایس ملکوں کو 752 ملین 242 ہزار 175 ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں جس میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لطیفی نے کہا ہے کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران سی آئی اس ملکوں کو 3 ارب 171 ہزار اور 62 ٹن مصنوعات کی درآمدات کی ہیں جن کی مالیت کی شرح ایک ارب 546 ملین 455 ہزار 979 ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے سی آئی ایس ملکوں کے درمیان سب سے زیادہ روس، آذربائیجان اور آرمینیا کو بالترتیب 457 ملین ڈالر، 429 ملین ڈالر اور 231 ملین ڈالر کی مصنوعات کی برامدات کی ہیں۔
لطیفی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ایران نے ان ملکوں کے درمیان سب سے زیادہ روس، اربکستان اور قازقستان سے بالترتیب 170 ملین ڈالر، 147 ملین ڈالر اور 104 ملین ڈالر مصنوعات کی درآمدات کی ہیں۔
واضح رہے کہ سی آئی ایس کی تشکیل 1991 میں روس اور 11 دیگر جمہوریہوں نے کی تھی جو سابق سوویت یونین کا حصہ تھے؛ یہ معاشیات، دفاع اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں سرگرم عمل ہے اور اس عبوری علاقائی معاہدے کی تشکیل کی بنیادی وجہ سابقہ سوویت یونین کے دائرہ کار میں موجود ثقافتی، تاریخی، سیاسی اور معاشی تعلقات کو برقرار رکھنا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایس ممالک میں آذربائیجان، آرمینیا، ازبیکستان، بیلاروس، تاجکستان ،روس، کرغزستان، قازقستان، مالڈووا اور ترکمانستان شامل ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ