22 اگست، 2020، 3:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83917902
T T
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ باہمی تعاون کے مقصد سے ایران کا دورہ کریں گے

لندن، ارنا- ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ "رافائل گروسی" آئندہ ہفتے کے دوران، ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا دورے کا مقصد ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ  ایران، عالمی جوہری ادارے کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کے دورہ ایران سے باہمی تعلقات کی تقویت ہوگی۔

 اس حوالے سے "رافائل گروسی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیر کے روز ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلی ایرانی حکام سے  ملاقاتوں میں معاہدوں سے متعلق باقی رہ گئے سوالات پر بات چیت کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات ہیں اور اب تک دیگر جوہری ادارے کے انسپکٹررز نے دیگر ملکوں میں سے سب سے زیادہ ایران کا معائنہ کیا ہے۔

تاہم، مبینہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران میں دو مقامات پر غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں الزامات عائد کیے ہیں۔

جوہری ادارے نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اعلان کردہ جوہری تنصیبات کا بے مثال معائنہ کر رہا ہے اور ان جگہوں کے معائنہ کرنے پر زور دیا ہے جہاں 2000ء کے ابتدا میں ایٹمی مواد پر چھوٹی پیمانے پر تحقیق کی گئی تھی۔

دریں اثنا، ایران نے بار بار کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی درخواست اسلامی جمہوریہ ایران کا دشمن ہونے کے ناطے صیہونی حکومت کے دعوؤں پر مبنی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ ایجنسی ایران سے اپنے دونوں مقامات تک رسائی کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .