21 اگست، 2020، 8:29 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83916384
T T
0 Persons
اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ سے متعلق امریکی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے: یورپی ٹروئیکا

لندن،ارنا- جوہری معاہدے کے تین یورپی اراکین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ کے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

برطانوی محکمہ خارجہ کی وب سائٹ پر جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 20 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام میں ایک خط میں اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ کی اپیل کی ہے جس کے مطابق جوہری معاہدے کے اراکین میں سے ایک بھی قرارداد نمبر 2231 کے تحت 2015 میں ایران کیخلاف اٹھائے گئے پابندیوں کے از سر نو نفاذ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

بیان میں 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہماری کوشش کے تناظر میں ہم ابھی امریکہ کے اس اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ٹروئیکا کثیرالجہتی کے بنیادی عملوں اور طریقہ کار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے؛ لہذا ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ممبروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہیں جو کونسل کے اندر موجود اختلافات کو گہرا بنائے یا اس کے سنگین منفی نتائج برآمد ہوں۔

تین یورپی ملکوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد درپیش چیلجنچوں کی پیش نظر ہم اس معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ایران کیجانب سے جوہری معاہدے پر منظم طریقے سے عمل پیرا نہ ہونے کو مشترکہ کمیشن کے انعقاد اور اس معاہدے کے اختلافات کے حل کے میکنزم سمیت اس معاہدے میں شرکاء کے ساتھ بات چیت کے ذریعے جائزہ لے سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے ڈھائی سال گزرنے کے بعد پھر بھی جوہری معاہدے میں شراکت دار بننے  اور اسے جوہری معاہدے کے تحت قرارداد 2231 کے میکنزم کے استعمال کرنے کے حق کا دعوی کرتی ہے۔

لہذا انہوں نے 13 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 4 پیراگراف پر مشتمل ایران کیخلاف ایک قرارداد کو پیش کی؛ امریکی قرارداد کو سلامتی کونسل میں صرف دو ووٹ مل گئے؛ ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اس کی حمایت جبکہ دو ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے؛ قرارداد کے حق میں امریکا کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔

اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے 20 اگست کو اقوام متحدہ میں اسنیپ بیک میکنزم کے تحت ایران کیخلاف سلامتی کونسل کی منسوخ کی گئی قراردادوں کے از سر نو نفاذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .