14 اگست، 2020، 12:53 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83906954
T T
0 Persons
ایران کی متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات کے قیام کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کے قیام کی مذمت کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ابو ظہبی اور تل ابیب کی اسٹریٹجک حماقت قرار دیا گیا ہے جس کا نتیجہ بلا شبہ خطے میں مزاحمتی فرنٹ کا فروغ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات سے مزاحمتی فرنٹ کمزور نہیں ہوگی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ ایک احمقانہ معاہدہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات سے خطے میں مزاحمتی محور کو مزید تقویت ملے گی۔

فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد اقوام اسرائیل کی غاصب اور ظالم حکومت کے ساتھ  روابط نہیں رکھیں گے اور صہیونی حکومت کے آلہ کاروں کو بھی نہیں بخشیں گے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ، فلسطین کی مقدس سرزمین اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فلسطین آزاد ہوکر رہے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .