4 اگست، 2020، 3:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83896450
T T
0 Persons
ایرانی ادویات کے 97 فیصد کا حصہ اندروں ملک میں تیار کیا جاتا ہے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں ادویات کی ضروریات کے 97 فیصد کا حصہ اندروں ملک ہی میں تیار کیا جاتا ہے اور ایران میں ادویات کی تیاری، فارماسوٹیکل اور یہاں تک ادویات کے خام مال کی فراہمی میں بے پناہ صلاحتیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے چییف برائے خوارک اور ادویات "محمد رضا شانہ ساز" نے آج بروز منگل کو پارلیمنٹ کے ممبروں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ضروری ادویات کی صرف 3 فیصد کی درآمدات ہوجاتی ہیں جن میں سے آدھا حصہ دنیا میں آنے والے جدید ادویات ہیں اور ہم کچھ عرصے کے بعد ان کو بھی اندروں ملک میں تیار کر سکتے ہیں۔

شانہ ساز نے کہا کہ ادویات کے شعبے میں ملکی پیداوار پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے لوگوں کو ادویات کی فراہمی میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے بعض مغربی کمپنیوں کیجانب سے بعض خاص ادویات کی فراہمی کی راہ میں روڑے اٹکانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی پیداوار پر انحصار کرنے اور توجہ دینے سے اس مسلئے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے ممبرز نے دواسازی کی صنعت میں ترقی کو سراہتے ہوئے ملک میں ادویات سیکورٹی کے تحفظ سمیت ادویات کی فراہمی اور پیداوار میں اجارہ داریوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .