31 جولائی، 2020 8:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83891673
0 Persons
صدر روحانی نے عراق سے تعاون بڑھانے پر زور دیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی تعلقات بڑھانے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد از جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز جمعہ کو اپنے عراقی ہم منصب "برہم صالح" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران عراقی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دے دی۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہونے سے ایران اور عراق کے عوام اور عہدیداروں کے درمیان پھر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

صدر روحانی نے عراقی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کو مثبت او تعمیری قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ باہمی طے پانے والے معاہدوں کا جلد از جلد نفاذ ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات اور تجارتی لین دین میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سے تمام شعبوں پر تعلقات کی توسیع سمیت کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔

در این اثنا برہم صالح نے ایرانی حکومت اور عوام کوعیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کو مثبت قرار دیتے ہوئے تعاون کے فروغ اور باہمی معاہدوں کے جلد از جلد نفاذ کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا۔

عراقی صدر نے تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ہمہ جہتی تعاون کو عراقی حکومت کی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =