20 جولائی، 2020، 12:07 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83862918
T T
0 Persons
ایران کی سالانہ 15 ملین ٹن اسٹیل برآمد کرنے کی صلاحیت

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں سالانہ 30 ملین ٹن اسٹیل تیار اور 15 ملین ٹن برآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس کے نتیجے میں سات ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی جاتی ہے۔

یہ بات ایرانی اسٹیل پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر "سید رضا شہرستانی" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے اسٹیل تیار کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہے لہذا ہماری صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے عالمی منڈیوں میں موجودگی کی ضرورت ہے۔
شہرستانی نے کہا کہ ایکسپورٹ مارکیٹ کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ہرٹن برآمداتی اسٹیل کی قیمت 400 ڈالر تھی ، لیکن گرتے ہوئے رجحان کے ساتھ  350 ڈالر تک پہنچ گئی مگر ایک بار پھر یہ رجحان  380 ڈالر پر بدل گیا ہے اور ایرانی اسٹیل کو خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پچھلے سال اسلامی جمہوریہ ایران نے 8.5 ملین ٹن اسٹیل برآمد کیا جس کی مالیت تقریبا تین ارب ڈالر ہے۔
ایران کی اسٹیل انڈسٹری کی صلاحیت آج 35 ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس سال اس کی تقریبا 28 سے 30 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .