7 جولائی، 2020، 10:04 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83847090
T T
0 Persons
ایرانی گیس کی روزانہ  پیداواری صلاحیت ایک ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر چکی ہے

تہران، ارنا - ایرانی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اس سال کے پہلے تین مہینوں میں گیس کی پیداوار میں 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ ، ملکی گیس صاف کرنے کی گنجائش روزانہ ایک ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔

مسعود زردویان نے ' پیداوان کا فروغ' کے سال میں ایران کی گیس کی پیداوار میں اضافے کی آخری صورتحال کے بارے میں کہا کہ اس وقت ملک کی ریفائنریز میں گیس پروسیسنگ کی گنجائش  ایک دن میں ایک ارب اور 30 ملین مکعب میٹر تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریفائنریز مختلف قسم کی قیمتی گیس کی مصنوعات تیار کرتی ہیں ، جن میں ایتھن ، پروپین ، بیوٹین ، گیس سنکشیٹ اور گندھک شامل ہیں۔

اس ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ منصوبہ بندی شدہ پروگراموں کے مطابق سنہ 1400 میں ملک میں گیس ریفائنریوں کی تعداد 19  ہو جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .