ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور سنئیر نائب ایرانی صدر سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کل بین الاقوامی صفحے پر وزارت خارجہ کو ان ممالک اور گروہوں کا سامنا ہے جو ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید آج تک کسی بھی ملک نے کچھ طاقتوں بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت کا اتنا دباؤ نہیں دیکھا ہے اور وہ ایرانی صلاحیتوں اور ترقی میں اضافے سے تشویش میں ہیں اور اس لیے وہ ایران کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ظریف نے گزشتہ روز کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دوستوں کیخلاف اس مشکل جنگ میں وزارت خارجہ کو اپنا دفاع کرنا ہوگا؛ تاہم ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کا دفاع کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی تمام تر مشکلات اور طعنوں سے گزر رہے ہیں لیکن ہم اپنے دفاع کیلئے وہ باتوں کا اظہار نہیں کرتے جو صرف ہمارا مفادات میں ہو اور ملک کے مفادات کو خطے میں ڈالتی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ