13 مئی، 2020، 3:44 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83786658
T T
0 Persons
ایران میں تیار کردہ کرونا وائرس ٹسٹ کٹس جرمنی پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کردہ کرونا وائرس ٹسٹ کٹس گزشتہ دو دنوں کے دوران، جرمنی پہنچ گئے۔ 

ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے آج بروز بدھ کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں بھیجی گئی اس کھیپ میں کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کے 200 سیٹ موجود ہیں اور ہر ایک سیٹ میں 100 تشخیصی کٹس شامل ہیں یعنی اس کھیپ میں 20 ہزار کرونا وائرس ٹسٹ کٹس موجود ہیں۔

لطفیفی نے کہا کہ اس کھیپ کو ترکی کیلئے کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کے 220 سیٹوں پر مشتمل ایک اور کھیپ کیساتھ 5 مئی کو امام (رہ) ائیرپورٹ پر بھیجا گیا تھا جو پروازوں پر پابندی کے سبب ان کو 6 مئی کو قطر روانہ کیا گیا اور 10 مئی کو جرمنی بھیجا گیا۔

انہوں نے ملک میں کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کی تیاری کی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دو کھیپوں سے 420 ہزار کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ملک کی علم پر مبنی کمپنیوں نےاعلان کیا ہے کہ اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور دنیا کو برآمد کرنے میں کافی زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک سمیت متعدد ممالک ایران سے یہ کھیپ وصول کرنے اور خریدنے کے منتظر ہیں لیکن پروازوں پر پابندی نے یہ کٹس بھیجنے میں بڑی رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ تہران نے 40 ہزار ملکی ساختہ کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک کو بھیجا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .