10 مئی، 2020، 4:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83782823
T T
0 Persons
ایران خطی ملکوں میں کانوں کی دریافت کیلئے کام کرنے پر تیار ہے

تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے جیولوجی اور معدنیات کی دریافت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یہ تنظیم خطی ممالک میں کانوں کی دریافت سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی تنظیم برائے جیولوجی اور معدنیات کی دریافت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وسطی ایشیا میں تاجکستان کیلئے، افریقہ میں سوڈان اور نائجر کیلئے اور لاطینی امریکہ میں بولیویا، وینزویلا اور ایکواڈور کیلئے کانوں کی کھدائی کا کام کیا گیا ہے۔

"محمد باقر دری" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج، زمین کی گہرائیوں میں کانوں کی کھدائی سرگرمی اور معدنی وسائل سے متعلق جاننا ان عوامل میں سے ایک ہے جو ایران دوسرے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس سلسلے میں، آسٹریلیا، کینیڈا اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک پر غور کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ متعلقہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں تقریبا 60 ارب ٹن معدنی ذخائر موجود ہیں جن میں سے 35 ارب ٹن سے زائد حتمی ہیں اور باقی کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے جو اوسطا سالانہ 400 ملین ٹن معدنیات نکالی جاتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .