7 مئی، 2020، 3:22 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83779372
T T
0 Persons
ایران میں گذشتہ ایک سال کے دوران  470 ملین ٹن معدنیات کی کان کنی

کرمان، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران ، ملکی کان کنی کمپنیوں نے 470 ملین ٹن معدنیات نکالی ہیں۔

یہ بات "رضا رحمانی" نے جمعرات کے روز صوبے کرمان میں تانبے کی صنعت کے چار منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے  صوبے کرمان میں تانبے کی صنعت کے میدان میں بڑی کمپنیوں کا افتتاح کردیا۔
رحمانی نے مزید کہا کہ اس سال ایرانی کانوں کے میدان میں نئے منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ 10 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 68 اقسام کے معدنیات موجود ہیں جن کے پاس 37 ارب ٹن سے زائد ثابت ذخائر ہیں اور ہمارے ملک اس سلسلے میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہے۔
تفیصلات کے مطابق، جمعرات کے روز (5 مئی) کو ایرانی صدر مملکت کے حکم کے تحت صوبے کرمان کے شہر خاتون آباد میں تانبے کی صنعت کے چار منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .