26 اپریل، 2020 6:22 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83765798
0 Persons
ایران میں اسٹیل انگوٹس کی برآمدات میں 26 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال کے دوران، 60 لاکھ 908 ہزار ٹن اسٹیل کی برآمدات ہوئیں جس میں گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 26 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں اسٹیل تیار کرنے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ 493 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کو برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کے اندر3 ملین 455 ہزارٹن اسٹیل کی مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 5 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کی درآمدات ہوئی ہیں جن میں گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 82 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب اسٹیل تیار کرنے والے سب سے بڑے 67 ملکوں میں شامل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 6 سالوں کے دوران ایران میں اسٹیل تیار کرنے کی گنجائش 55 ملین ٹن پہنچ جائے گی اور اس شعبے میں ایران ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha