21 اپریل، 2020، 3:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83759570
T T
0 Persons
گیس اور آئل کے ذخائر کی دریافت میں ایران کی عالمی پوزیشن

تہران، ارنا- ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس کمپنی نے حالیہ سالوں کے دوران نئے گیس اور آئل کے ذخائر کی دریافت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ اس حوالے سے ابھی سرکاری رپورٹ شائع نہیں ہوئی ہے تا ہم اسلامی جمہوریہ ایران 2019 کے دوران گیس اور آئل کے ذخائر کی دریافت کے لحاظ سے دنیا میں عالمی پوزیشن حاصل کرنے کے قابل بن گیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "سید صالح ہندی" نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل آئل کمپنی نے رواں سال کے دوران آئل کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق 8 نئے کنواں کی کھدائی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

صالح ہندی نے کہا کہ ان 8 کنوؤں میں سے 6 کو زمین میں اور 2 کو سمندر میں کھدائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے 5 کنوؤں کی کھدائی کے عمل کا گزشتہ سال سے آغاز کیا گیا ہے۔

صالح ہندی نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کے دوران نئے ذخایر کی دریافت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، 18 میٹر کنویں کی کھدائی کی گئی ہے؛ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ماہ اوسطا پانچ ڈرلنگ رگس سرگرم تھیں اسی طرح 4 کنواں کی کھدائی بھی کی گئی ہے اور 5 کنوؤں کی کھدائی کے عمل کو اس سال کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے دوران 8 کنوؤں کی کھدائی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .