11 اپریل، 2020، 3:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83746656
T T
0 Persons
ایران میں کرونا سرولوجی کٹس ٹیسٹ کی پہلی پروڈکشن لائن کا افتتاح

کرج، ارنا- ایرانی صوبے البرز کے علاقے کرج میں کرونا وائرس کی سرولوجی کٹس ٹیسٹ کی پہلی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا گیا جس کی اففتاحی تقریب میں نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کرج کے بہارستان ٹاوں میں واقع علم پر مبنی کمپنی "پیشتاز طب درمان" میں کورنا وائرس کی سرولوجی کٹس ٹیسٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹر "وحید یونسی" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سیرولوجی کٹس پروجیکٹ کا مقصد تعین کرنا ہے کہ آیا معاشرے کے لوگوں کے مدافعتی نظام نے اس بیماری کا جواب دیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک تشخیصی آلہ نہیں ہے اوراسے کرونا تشخیصی کٹس کے متوازی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یونسی مزید کہا کہ یہ کٹس ڈاکٹروں اور صحت کے پالیسی سازوں کو مختلف شہروں اور ملازمتوں میں معاشرتی فاصلے کے منصوبے پر عمل درآمد میں مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تشخیصی کٹس کا پہلے ٹیسٹ کچھ زیادہ خطرہ والے پیشوں جیسے طبی ٹیموں اور وہ ملازمتیں جو دوسروں سے اپنے تعلقات کو منقطع نہیں کیا جاسکتا ہے، میں کیے جاتے ہیں اور پھر معاشرے کے دیگر طبقوں میں بھی کیے جاتے ہیں تا کہ ایک عام اور جامع نظریہ پر آرہے ہیں کہ پچھلے 2 مہینوں میں اس بیماری کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکیں۔

واضح ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 70 ہزار 29 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 4 ہزار 357 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 41 ہزار 947 افراد بھی صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .