تہران میونسپلٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو اپریل مطابق آٹزم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اس بیماری کا شکار افراد کی حمایت کی کیلئے ایران کا آزادی ٹاور نیلا رنگ ہوگیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آٹزم ایک نشونمائی معذوری ہے جو کسی شخص کی دوسرے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور تعلقات پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اس کی خصوصیات میں سماجی تعلقات میں مشکل پیش آنا، گفتگو میں دقت، محدود اور بار بار ایک عمل دہرانا شامل ہیں۔
آٹزم کئی مختلف طریقوں سے اثر انداز ہو سکتی ہےاس بیماری میں مبتلا کچھ لوگ اپنی روز مرہ زندگی کے تمام امور آسانی سے انجام دے سکتے ہیں لیکن اس بیماری میں مبتلا کچھ لوگوں کو پڑھنے اور سیکھنے میں مشکالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو زندگی بھر کے لیے ان امراض کے ماہر افراد کی ضرورت پڑسکتی ہے آٹزم کی شرح مردوں میں خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ