19 فروری، 2020، 12:52 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83680869
T T
0 Persons
دفاعی سامان کا 90 فیصد داخلی پیداوار ہے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی 770 درکار مصنوعات کے 90 فیصد ملک میں ہمارے ماہرین اور سائنس دانوں کے ذریعہ تیار کئے گئے ہیں۔

بڑیگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے دوسرے ممالک پر انحصار کے ساتھ ملک میں صرف 31 دفاعی مصنوعات کو تیار کیا گیا مگر بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہماری دفاعی ضروریات کے 90 فیصد ملکی پیداورا سے فراہم کی جاتی ہیں.
جنرل حاتمی نے سپاہ پاسداران کے ذریعہ عین الاسد میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے اور جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں امریکی طاقت کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طمانچے کے ساتھ امریکیوں کو سپاہ پاسداران کی طاقت کو ثابت کردیا گیا.
انہوں نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران زمینی، فضائی، سمندری، ایرو اسپیس اور دفاعی بڑی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سائنسدان دفاعی صنعت میں اعلی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں لہذا ایرانی مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی کاروائی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .