ان خیالات کا اظہار "رامین طباطبائی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا تربیتی کیمپ 12 فروری سے شروع کر رہے ہیں اور تکنیکی عملے کے اعلان کردہ شرائط کے مطابق ہم امید کرتے ہیں کہ تین سے چار تک دوستانہ کھیل منعقد کرسکیں گے۔
طباطبائی نے کہا کہ کہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم مارچ میں ہونے والے 2020 ایشین کپ کوالیفائر میں کھیلے گی اور شام اور قطر کیخلاف میدان میں اترے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم ایشین کپ کے پانچویں کوالیفائنگ گروپ میں قطر، سعودی عرب اور شام کیساتھ مقابلہ کرے گی اور 20 فروری کو شام کیخلاف اور 24 فروری کو قطر کیخلاف کھیلی جائے گی۔
ایرانی باسکٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ فی الحال، اسپین نے ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم کو 2 دوستانہ مقابلوں اور چین نے 3 دوستانہ مقابلوں یعنی تین الگ الگ ٹورنامنٹ اور جاپان نے ایک دوستانہ میچ کیلئے دعوت کی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ اولمپکس مقابلوں سے پہلے ان دوستانہ مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ