25 اکتوبر، 2019، 11:58 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83530230
T T
0 Persons
ایران اور وینزویلا کی اقوام کی مزاحمت قابل ستائش ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے امریکی سازشوں کو خاک میں ملانے میں ایران اور وینزویلا کی اقوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک وینزویلا کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز باکو میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 18 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے وینزویلائی ہم منصب " نیکولس مادورو" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور وینزویلا، بین الاقوامی اور سیاسی صفحے پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

صدر روحانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، باہمی بینکی اور مالیاتی تعاون کے فروغ سمیت ٹیکنالوجی اور سائبر انفراسٹرکچر بشمول جدید ٹکنالوجی و نیز زارعت کے شعبوں میں اپنے تجربات کو وینزویلا کیساتھ شیئر کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی منصوبوں کو ہمارے خطے میں بشمول عراق، شام، یمن اور افغانستان کو شکست کا سامنا ہوا اور ساتھ ہی ہمارے خلاف ان کی تمام سازشیں بھی شکست کھائیں۔

صدر روحانی نے گزشتہ مہینوں کے دوران ایران کی معاشی صورتحال میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ ایران کیخلاف امریکی معاشی دباؤ کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

دراین اثنا وینزویلا کے صدرنے ڈاکٹر حسن روحانی کو وینزویلا کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن نے باہمی تعاون کیلئے تمام طریقوں کا جائزہ لے کے تجاویز پیش کی ہیں جن پر جلد از جلد عمل درآمد ہونی چاہیے۔

نیکولس مادورو نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اب امریکہ میں سب سے زیادہ انتہاپسند اور جنگی جنون میں مبتلا حکمران، بر سراقتدار آئے ہیں جو ایران اور وینزوئلا جیسے آزاد ممالک کے کام میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب امریکی انتہا پسندی اور دہشت گردانہ طرز عمل کے خلاف تمام آزاد ممالک نے ایک بہت بڑا محاذ تشکیل دے دیا ہے اور یہ بہت قیمتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .