یہ بات ایرانی وزارت زراعت کے اہلکار برائے جڑی بوٹیاں "حسین زینلی" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 113 سے 115 ایکٹر زرعی اراضی میں زعفران کی کاشت کی جائے گی.
زینلی نے کہا کہ ملک کے زعفران کے 90 فیصد خراسان شمالی، خراسان رضوی اور خراسان جنوبی صوبوں میں پیدا کیا جاتا ہے.
ایران میں تیار کردہ زعفران جسے سرخ سونا بھی کہتے ہیں اور اعلی درجے کے معیار ہونے کی وجہ سے اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ملتا، بڑے پیمانے پر بیرون ملک میں برآمد کی جاتی ہے۔
ایران میں زغفران کی کاشت کی تاریخ 3 ہزار سال سے زائد پرانی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے.
ایران میں اکثر شمال اور شمالی مشرقی علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جاتی ہے جس کا بے نظیر ذائقہ اور دوائی خصوصیات اس بات کا باعث بنی ہے کہ اسے سرخ سونا کہا جائے۔
ایران کے صوبے خراسان رضوی کے شہر گناباد میں پیدا ہونے والے زعفران کو عالمی ادارہ برائے خوراک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ