30 ستمبر، 2019، 1:35 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83497276
T T
0 Persons
غیرملکی سیاحوں کی ایرانی تاریخی گنبد سلطانیہ آمد میں اضافہ

زنجان، ارنا – رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 2689 غیرملکی سیاحوں نے ایرانی صوبے زنجان میں واقع تاریخی گنبد سلطانیہ کا دورہ کیا.

یہ بات گنبد سلطانیہ کے ثقافتی ادارے کے سربراہ "میرموسی انیران" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جرمنی، فرانس، چین، فلپائن اور اسپین کے سیاح تاریخی گنبد سلطانیہ کی سیر سے لطف اندوز ہوگئے ہیں.

انیران نے کہا کہ آمار و ارقام کے مطابق،ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے گنبد سلطانیہ میں فراہم ہونے والی خدمات پر رضامندی کا اظہار کیا.

انہوں ںے کہا کہ گنبد سلطانیہ ایک تاریخی اور عالمی مقام ہے جو سالانہ بڑی تعداد میں سیاح اس کی سیر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.

گنبد سلطانیہ ایران کے صوبے زنجان کے تاریخی شہر سلطانیہ میں واقع ہے جو اپنے خوبصورت گنبد اور اُس کے فن تعمیر کے لحاظ سے مشہور ہے.

یہ گنبد 2005 کو یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کردیا گیا.

یہ گنبد ایل خانی حکمران محمد خدابندہ اولجایتو کا مدفن ہے لیکن خوبصورت اور بے مثال گنبد کے باعث گنبدِ سلطانیہ کے نام سے مشہور ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .