7 جولائی، 2019، 11:36 AM
Journalist ID: 1312
News ID: 83384702
T T
0 Persons
ایران کا یورینیم کی 3.67 سے زائد افزودگی کا آغاز

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج بروز اتوار سے یورینیم کی 3.67 افزودگی کی حد سے گزر جائے گا.

یہ بات "علی ربیعی" نے اتوار کے روز نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" اور ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان "بہروز کمالوندی" کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران کا جوہری معاہدے کے وعدوں پر کمی لانے کے دوسرے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آج بروز اتوار سے یورینیم کی 3.67 سے زائد افزودگی کا آغاز کرے گی.

ربیعی نے یورپ کے لئے ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک نے یورینیم کی 3.67 فصید افزودگی کی حد سے گزر کیا اور ہماری ضروریات کی مبنی پر عمل کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے مذاکرات میں دو مختلف فریقین کے سامنے ہیں ایک فریق ان مذاکرات کو انکار کرکے اس عالمی معاہدے کا خاتمہ چاہتا ہے اور دوسرے فریق اس معاہدے پر قائم رہنے پر زور دے رہا ہے.

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر قائم رہنا تمام ممالک سمیت ایرانی عوام، علاقے اور دنیا کو ان کے مفادات سے فائدہ اٹھانے پر مشروط تھا مگر امریکہ نے اپنی علیحدگی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک غلطی کی.

انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر یورپی فریقین اس سمجھوتے پر پابند رہیں تو ہم بھی رہیں گے اور اس حوالے سے کئے گئے فیصلے قومی مفادات کی مبنی پر ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جوہری معاہدے سے علیحدگی کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران میں ذہنی سلامتی اور سماجی نظم کو درہم و برہم کرنا تھا مگر ہمارے حل سماجی ہم آہنگی ہے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .