ایرانی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے آج بروز اتوار ایران میں تعینات پولش ناظم الامور 'ویچخ اونلت' کو طلب کر کے پولینڈ کیجانب سے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی کے لیے احتجاجی مراسلے حوالے کردئے.
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ایران کے خلاف امریکہ کا ایک شرپسندانہ اقدام ہے تو توقع کی جا رہی ہے کہ پولینڈ اس کانفرنس کے انعقاد پر امریکہ کا ساتھ نہ دے.
پولش ناظم الامور نے مذکورہ کانفرنس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایران کے خلاف نہیں ہے اور پولینڈ کے مواقف امریکی حکام کے حالیہ مواقف سے بالکل الگ ہیں.
ایرانی عہدیدار نے پولش ناظم الامور کی وجوہات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کی حکومت اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھائے ورنہ ایران جوابی اقدام کرے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 13 جنوری، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں متعین پولینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے 13 اور 14 فوریہ کو امریکہ اور پولینڈ میں منعقدہ ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر شدید احتجاج کردیا.