1 ستمبر، 2018، 5:59 PM
News ID: 3645307
T T
0 Persons
تہران میں اوآنا کے آئندہ اجلاس سے اراکین کے درمیان تعلقات کو تقویت ملے گی

کوالالمپور، 1 ستمبر، ارنا - ملائیشیا کی نیوز ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر نے کہا کہ ارنا نیوز کی میزبانی میں تہران میں ہونے والے OANA تنظیم کے اجلاس سے اراکین تنظیم کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

''ازمن اوجنگ'' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے خصوصی انٹریو میں مزید کہا کہ ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے اراکین کو چاہئے کہ بین العلاقائی تعاون میں مزید اضافہ کریں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اوآنا نے اپنی صلاحیت کو مزید موثر بنانا ہے تو پہلے مرحلے میں اس کے اراکین کو چاہئے کے خطے میں اجتماعی تعاون کو بڑھائیں.
ازمن اوجنگ نے کہا کہ وہ بحیثیت سنیئر صحافی امید رکھتے ہیں کہ تہران میں ہونے والے اوآنا کے آئندہ اجلاس سے اراکین کے درمیان تعاون کی توسیع کے لئے سنہری موقع میسر ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر، اوآنا تنظیم کو چاہئے کہ وہ بھی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو مزید بہتر کرے.
انہوں نے ایران اور ملائیشیا کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیائی خبر رساں ادارے کی تشیل کو 50 سال بیت گئے جبکہ ارنا نیوز ایجنسی کی تشکیل 70 سال پہلے ہوئی لہذا ارنا کے زیادہ تجربات ہیں اور ہم چاہتے ہیں دونوں ادارے بالخصوص اوآنا کے دیگر اراکین کے ساتھ مل آپس کے تعاون میں مزید اضافہ کریں.
انہوں نے ایران اور ملائیشیا کے درمیان حکومتی اور عوامی تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں نیوز ایجنسیوں کے اہم کردار پر زور دیا اور مزید کہا کہ دونوں خبررساں اداروں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اچھی صلاحیتوں موجود ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@