22 اگست، 2018، 10:27 AM
News ID: 3643893
T T
0 Persons
امریکہ مذاکرات نہیں، ایران پر آمریت مسلط کرنا چاہتا ہے: آیت اللہ خاتمی

تہران، 22 اگست، ارنا - ایرانی دارالحکومت میں ہونے والی نماز عید الاضحی کے امام نے کہا ہے کہ امریکہ ہرگز مذاکرات نہیں چاہتا بلکہ اس کا مقصد ایران پر آمریت مسلط کرنا اور اپنی ہی خواہشات کو منوانا ہے.

آیت اللہ ''سید احمد خاتمی'' نے تہران میں نماز عید الاضحی میں شریک ہزاروں افراد کے اجتماع میں مزید کہا کہ ایرانی عوام کا حوصلہ پست نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے دشمنوں کو شکست سے دوچار کریں گے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف اس لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے وہ اپنی خواہشات منوائے اور وہی کرائے جو وہ چاہتا ہے، لہذا یہ کوئی مذاکرات نہیں بلکہ آمریت کو مسلط کرنے کے مترادف ہے.
آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ امریکہ میں دنیائے سیاست میں پہلی بار قدم رکھنے والے ناتجربہ کار شخص نے اب تک آٹھ مرتبہ مذاکرات کی پیشکش ہے جسے ایران نے مسترد کردیا اور وہی شخص کہتا ہے کہ وہ مذاکرات کا خواہاں نہیں، جبکہ وہ جھوٹ بول رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے دانستہ طور پر نکل گیا تا کہ وہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی اور خطے میں دفاعی طاقت پر مذاکرات کرسکے مگر ایرانی قیادت اور نظام ہرگز امریکی خوہشات کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے.
آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے گزشتہ دنوں حج کے موقع پر حجاج کے نام اپنے پیغام میں فرمایا تھا، امریکہ کا کام مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل کروانا ہے.
انہوں ںے کہا کہ اللہ کے فضل سے ایرانی قوم نے گزشتہ 40 سالوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ تھکنے والی نہیں بلکہ وہ اپنے دشمن کو تھکادے گی.
انہوں نے کہا کہ حضور نبی پاک (ص) کے زمانے میں دشمنوں کی یلغار کے وقت سب سے اہم بات وحدت ہوتی تھی کیونکہ اگر اندرونی اختلافات ہوتے تھے تو یہ دشمن کے لئے سب بڑی خوش خبری ہوتی تھی.
آیت اللہ خاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام وحدت اور ولایت پر کاربند ہیں اور انشاللہ اپنے دشمنوں کو مزاحمت اور ثابت قدمی سے شکست دیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ و علیہ و الہ وسلم ایک عظیم ہستی اور تمام مسلمانوں کے لئے مثالی شخصیت ہیں. مومن دشمنوں کے سامنے مایوس نہ ہوں کیونکہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ مومن دشمنوں کے سامنے نہ جھکے اور نہ ہی مسلط کردہ امن یا مذاکرات کو تسلیم کرے کیونکہ آپ سب سے افضل ہیں اور اللہ آپ کے ساتھ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@