10 اپریل، 2018، 8:31 AM
News ID: 3625730
T T
0 Persons
ایران کی شام پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت

تہران، 10 اپریل، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونیوں کی شام پر فضائی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی مسلسل کاروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اس کا مقصد شام میں دہشتگرد عناصر کو مضبوط کرنا ہے.

'بہرام قاسمی' نے اپنے بیان میں شامی علاقے حمص میں 'ٹی-4' نامی ایئربیس پر ناجائز صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا صہیونی جارحیت کا مقصد شام کی قانونی حکومت کو کمزور، خودمختار ملک کی جغرافیائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ شام پر صہیونی جارحیت علاقائی اور عالمی امن پر وار ہے جس کا مقصد غزہ میں درجنوں مظلوم فلسطینیوں کی شہادت اور ان پر مظالم کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.

ترجمان دفترخارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی ناجائز کاروائیوں پر خاموشی اختیار نہ کریں اور خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے غاصب صہیونی ریاست کو ایسی سفاکانہ کاروائی کرنے سے روکیں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناجائز صہیونی ریاست کے 'ایف 15' جنگی طیاروں نے شام کے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے.

روسی محکمہ دفاع کے مطابق حمص میں واقع 'ٹی 4' نامی فوجی ایئربیس پر حملہ صہیونیوں کے دو جنگی طیاروں نے کیا تھا جو لبنان کی فضائی حدود میں تھے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@