31 مارچ، 2018، 5:12 PM
News ID: 3604655
T T
0 Persons
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم، ایرانی پاسداران انقلاب کی مذمت

تہران، 31 مارچ، ارنا - ایران کی پاسداران انقلاب فورسز (IRGC) نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نہتے مظاہرین پر صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کی جعلی ریاست کو تحفظ فراہم کررہے ہیں.

پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے ہفتہ کے روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں نہتے فلسطینی عوام بالخصوص معصوم بچوں کے قاتل صہیونی حکمرانوں کو تحفظ دینے کے امریکی اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

اس بیان کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے. اہل ایران صہیونیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں.

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے کہا کہ معصوم فلسطینی عوام پر صہیونیوں کی بربریت اور جارحیت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ صہیونی حکمران مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نئی انتفاضہ اور اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی طاقت سے شدید خوفزدہ ہیں.

بیان کے مطابق، غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر صہیونیوں کی نئی بربریت عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کے علمردار اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے. دنیا اور عالمی تنظیم فلسطینیوں کے حق کے لئے آواز بلند کریں موجودہ حالات ان کے لئے امتحان ہے.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب فورسز ایرانی قوم کے طاقتور دست و بازو ہیں اور ہم فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@