12 مارچ، 2018، 12:21 PM
News ID: 3582129
T T
0 Persons
آسٹریا میں چاقو بردار شخص کا ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر حملہ

تہران، 12 مارچ، ارنا - آسٹریا کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک چاقو برادر شخص نے ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر مامور اہلکار پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، 26 سالہ حملہ آور آسٹریا کا شہری ہے جس کا تعلق ملک کے مغربی صوبے ٹائیرول سے ہے.

اس واقعے میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر تعینات اہلکار نے فائرنگ کرکے حملہ آور شخص کو زخمی کردیا.

اس کاروائی کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی حملہ آور کے مقصد کا پتہ چلا ہے.

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم آسٹریوی حکام اور پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تہران اور ویانا میں آسٹریوی حکام سے مصدقہ اطلاعات کا مطالبہ کیا ہے. اور انھیں کہا گیا ہے کہ سفارتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

قاسمی نے کہا کہ آسٹریا میں تعینات ایرانی سفیر کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں ان کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@