ایران مغربی علاقوں کے زلزلے کے تلخ واقعہ نے ایرانی تمام اقوام کو سوگوار بنایا: روحانی

تہران، 14 نومبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اپنے انسٹاگرام پیج میں کہا ہے کہ ایران کے مغربی علاقوں خاص طور پر کرمانشاہ کے زلزلے کا تلخ و ناگوار واقعہ اور اس کے نتیجے میں بہت سے ایرانی شہریوں کے انتقال نے ایران کے سب لوگوں اور اقوام کو سخت پریشان اور سوگوار بنایا.

ايراني صدر حسن روحاني نے گزشتہ روز اس ہولناك واقعے كے ايك گھنٹے بعد تمام ايراني تنظيموں اور اداروں كو زلزلے كے زخميوں اور متاثرين كو فوري طور پر امداد فراہم كرنے كا حكم ديا ہے.

تفصيلات كے مطابق، گزشتہ اتوار كي رات 9 بج كر 48 منٹ صوبے كرمانشاہ كے مختلف علاقوں بالخصوص ازگلہ ميں زلزلے ميں شديد زلزلہ آيا جس كي وجہ سے شديد جاني اور مالي نقصان ہوا ہے.

ريكٹر اسكيل پر زلزلے كي شدت 7.3 ريكارڈ كي گئي ہے اور اس كا مركز كرمانشاہ سے122 كلوميٹر دوري پر واقع ازگلہ كا علاقہ تھا جبكہ اس كي گہرائي 11 كلوميٹر تھي.

ايران سميت عراق، متحدہ عرب امارات، تركي، سعودي عرب اور كويت بھي زلزلے كے شديد جھٹكے محسوس كئے گئے.

اب تك اس سانحے ميں ايران ميں 430 افراد جاں بحق اور 7156 سے زائد زخمي ہوئے ہيں.

9410**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@