ایرانی 'پولو کھیل' اور روایتی موسیقی کے آلے 'کمانچہ' کی یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری

تہران، 9 نومبر، ارنا – ایرانی ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی اور قدیمی ورثے کے رجسٹریشن کے امور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے عالمی ثقافتی ورثے نے ایرانی 'پولو کھیل' اور روایتی موسیقی کے آلہ 'کمانچہ' کو اپنی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے.

يہ بات 'فرہاد نظري' نے جمعرات كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ پولو كھيل ايك قومي كھيل ہے اور روايتي موسيقي كا آلہ كمانچہ بھي جمہوريہ آذربائيجان كے ساتھ ايك مشتركہ موسيقي آلہ ہے.

نظري نے اس بات پر زور ديا كہ اس دو ايراني ورثے آئندہ مہينے ميں جنوبي كوريا ميں منعقد ہونے والي يونيسكو كي سالانہ نشست ميں سركاري اعلان اور رجسٹرد ہوں گے.

تفصيلات كے مطابق يونيسكو ميں اس دو ايراني ورثے كے رجسٹريشن كے ساتھ 13 ايراني ورثے اس تنظيم ميں درج ہيں.

چوگان جو عام طور پر پولو كے نام سے بھي جانا جاتا ہے.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@