28 اکتوبر، 2017، 2:59 PM
News ID: 3531886
T T
0 Persons
انڈونیشیا اور ایران کے اقتصادی تعلقات میں50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے: ایرانی سفیر

کوالالامپور، 28 اکتوبر، ارنا –‎ انڈونیشیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور انڈونیشیا کے اقتصادی تعلقات کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

يہ بات 'ولي الله محمدي نصرآبادي' نے جمعہ كے روز انڈونيشيا كے نائب صدر 'يوسف كالا' كے ساتھ ايك ملاقات كے موقع پر گفتگو كرتے ہو‏ئے كہي.

انہوں نے تہران اور جاكارتا كے درميان برھٹے ہوئے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ حاليہ سالوں كے دوران دونوں ممالك كے درميان اقتصادي، تجارتي، سائنسي، تكنيكي، سياحتي اور ثقافتي تعلقات كے حجم ميں نمايان بہتري آئي ہے.

انہوں ںے مزيد كہا كہ ہميں اميد ہے كہ ايران اور انڈونيشيا كے اچھے تعلقات خاص طور پر دستخط شدہ معاہدوں كے مطابق بينكاري تعلقات ميں مزيد مضبوط ہوجائے گا.

اس موقع ميں محمدي نصرآبادي نے ايران كے دورے كرنے كے ليے ايراني سينيئر نائب صدر 'اسحاق جهانگيري' كے سركاري دعوت نامہ كو 'يوسف كالا' ميں پيش كيا.

يوسف كالا نے ايران اور انڈونيشيا كے تاريخي اور دوستانہ تعلقات كا ذكر كرتے ہو‏ئے كہا كہ ايران ہمارا دوست ملك اور اپنا ملك ايران كے ساتھ باہمي احترام پر مبني اقتصادي اور تجارتي تعلقات كے فروغ كيلئے پرعزم ہے.

انہوں نے سائنس، ٹيكنالوجي اور مختلف صنعتي شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي نمايان كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ انڈونيشيا ايران كے ساتھ باہمي تعلقات كو فروغ دينے كي بھرپور حمايت كر رہاہے.

انہوں نے انڈونيشيائي صدر 'جوكو ودودو' كے حاليہ دورے ايران كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ان دوروں كے ذريعے دونوں ممالك كے درميان رابطوں ميں مزيد تيزي لائي جاسكتي ہے.

انہوں نے كہا كہ ايراني سينئر نائب صدر كي سركاري دعوت پر انڈونيشيائي صدر، دسمبر 2016 كو دونوں ممالك كے درميان طے شدہ معاہدوں كے جائزہ لينے كے ليے تہران كا دورہ كرے گا.

9410**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu