یہ بات 'محسن طرز طلب' نے جمعہ کے روز ہفتہ حکومت کی مناسبت سے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیری کے لئے سرمایہ کاری کی سطح میں کمی آئی جبکہ 11ویں ایرانی حکومت نے موثر اقدامات کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری کی سطح میں مزید اضافہ کیا بلکہ جوہری معاہدے کے بعد تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر کے لئے 6 ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا گیا.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تھرمل پاور پلانٹس منصوبوں کا آغاز 2018 سے کیا جائے گا اور چھٹے اقتصادی پروگرام کے تحت تین سالوں میں ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا.
محسن طرز طلب نے بتایا کہ ملک میں قائم تھرمل پاور پلانٹس کی قابلیت 99 فیصد قابل اعتماد ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی کی ضروریات کو پورا کردیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں نئے تھرمل بجلی گھروں کی تعمیر سے توقع کی جاتی ہے ملک میں بجلی کی پیداوار 4300 میگاواٹ تک اضافہ ہوجائے گا.
274**
ایران میں نئے پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے 6 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری
25 اگست، 2017، 6:41 PM
News ID:
3511327

تہران - ارنا - ایران کی تھرمل پاور پلانٹ کارپوریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران میں جدید پاور پلانٹس کی تعمیری کے لئے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے گئے.