15 جولائی، 2017، 11:17 AM
News ID: 3475042
T T
0 Persons
عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی تیسری پوزیشن

کوالالامپور - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی کیمسٹری اولمپیاڈ ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 49ویں بین الاقوامی کیمسٹری مقابلوں میں چار طلائی اور چاندی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ جمعہ کے روز عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ کے مقابلوں میں دنیا کے 76 ممالک سے 297 طالب علموں نے حصہ لیا جن میں سے ایران کی کیمسٹری اولمپیاڈ ٹیم میں شامل ماہرین اور سائنس کے طلبا نے تین طلائی اور ایک چاندی تمغے کے اپنے نام کرلئے.

ایرانی طالب علم امیرحسین بہنوش، پارسا پیروز اور امیرعباس کاظمی‌ نیا نے تین طلائی تمغے اور سروش بانیانی نے ایک چاندی تمغہ حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، 7 جولائی سے تھائی لینڈ کے صوبے ناخون پتوم میں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا جن مقابلوں کی اختتامی تقریب، جمعہ کی رات منعقد ہوئی.

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے طالب علموں نے ٹیسٹ لیبارٹری اور تھیوری ٹیسٹ کے دو حصوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کیا.

9410٭274٭٭