ایرانی وزیر خارجہ کی عیدالفطر کے موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد/امن و اتحاد کے فروغ پر زور

تہران - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عالم اسلام کو عید الفطر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کو امن اور اتحاد کے فروغ اور تنازعات کو ختم کرنے کی غرض سے منانا چاہیے جس سے خطے میں امن اور سلامتی یقینی ہو گی.

محمد جواد ظريف نے اپنے ٹويٹر پيغام ميں مزيد كہا كہ پوري دنيا ميں بسنے والے مسلمانوں كو عيد الفطر كے موقع پر دل كي گہرائيوں سے مباركباد پيش كرتا ہوں اور مسلم ممالك كے رہنماوں كو چاہيے كہ وہ اس عيد كے موقع كو امن اور اتحاد كے فروغ اور تنازعات اور اختلافات كے خاتمے كے لئے منائيں.

عيد الفطر كو رمضان كے اختتام پر پوري دنيا ميں مسلمان اللہ تعالي كے حكم كے مطابق جوش و خروش سے مذہبي تہوار كے طور پر مناتے ہيں.

271**