4 مئی، 2017، 6:54 PM
News ID: 3454250
T T
0 Persons
ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے سانحے پر ارمینیا کا تعزیتی پیغام

تہران - ارنا - ارمینیا کی اعلی قیادت نے ایران کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں دھمکاکے کے سانحے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے.

ارمينيا كے صدر 'سرڑ سركيسيان' نے اپنے ايراني ہم منصب ڈاكٹر 'حسن روحاني' كے نام اس تعزيتي پيغام ميں كان دھماكے كے سانحے پر اپني ہمدردي كا اظہار كيا ہے.

اس كے علاوہ ارمينيا وزيراعظم 'كرين كارپتيان' اور اسپيكر 'گيلوس سوہاكيان' نے بھي سنئير نائب ايراني صدر 'اسحاق جہانگيري' اور اسپيكر 'علي لاريجاني' كے نام الگ الگ پيغامات ميں كوئلے كي كان ميں دھماكے كے نتيجے ميں ايراني كان كنوں كے جاں بحق اور زخمي ہونے پر افسوس كا اظہار كيا ہے.

ياد رہے كہ ايران كے شمالي صوبے گلستان كے ضلع 'آزادشہر' ميں كوئلے كي كان ميں دہماكے كے نتيجے ميں اب تك 21 كان كن جاں بحق ہوچكے ہيں اور اس افسوسناك حادثے پر تين روزہ قومي سوگ كا اعلان كرديا گيا ہے.

'يورت زمستان' نامي كان ميں گزشتہ بدھ كے روز زور دار دھماكہ ہوا جس كے نتيجے ميں درجنوں مزدور كان ميں پھنس گئے اور حكام كے مطابق اب تك 21 افراد كے جاں بحق ہونے كي اطلاع ہے.

صوبہ گلستان ميں متعين سپريم ليڈر كے نمائندہ آيت اللہ 'سيد كاظم نور مفيدي' اور صوبائي گورنر جنرل 'حسن صادقلو' نے اس سانحے پر صوبے ميں تين روزہ سوگ كا اعلان كرديا ہے.

دھماكے كے باعث كان ميں پھسنے ہوئے افراد كي تلاش كا عمل جاري ہے اور حكام كے مطابق اب تك 16 كان كنوں كي لاشيں نكال لي گئي ہيں.

٢٧٤**