بريگيڈيئر جنرل 'حسين دھقان' نے جمعہ کے روز اپنے ايک بيان ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اپنے سرحدي اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کا جواب دينے کا بھرپور حق رکھتا ہے.
انہوں نے اس دہشتگردوں کي بزدلانہ کاروائي ميں ايراني سرحدي اہلکاروں کي شہادت پر سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي، ايراني قوم، مسلح افواج اور شہدا کے لواحقين کے ساتھ اپني ہمدردي اور تعزيت کا اظہار کيا.
ايراني وزير دفاع نے بتايا کہ سرحدي حملے کے واقعے کو پاکستاني حکام کے سامنے اٹھائے ہيں اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہيں کہ اس واقعے ميں ملوث دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور فوري کاروائي کرے.
ياد رہے کہ بدھ کي رات ايران کے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع پاک،ايران مشترکہ سرحد کے قريب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ ميں 9 ايراني سرحدي محافظ شہيد ہوگئے.
زاہدان کے پبلک پراسيکيوٹر علي موحدي راد نے 9 ايراني بارڈر گارڈز کي شہادت کي تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کے بعد رات کے اندھيرے سے فائدہ اٹھا کر پاکستاني حدود فرار ہوگئے.
٢٧٤**
پاکستان سرحدی حملوں میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرے: ایرانی وزیر دفاع
28 اپریل، 2017، 3:56 PM
News ID:
3453245

تہران - ارنا - ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے پاک،ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ایرانی بارڈ گارڈز کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں.