27 اپریل، 2017، 2:39 PM
News ID: 3453154
T T
0 Persons
ایرانی سرحدی محافظوں پر حملہ، پاکستان جوابدہ ہے: قاسمی

تہران - ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے پاک،ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ایرانی بارڈ گارڈز کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین میں دہشتگرد اور شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر جوابدہ ہے.

'بہرام قاسمي' نے جمعرات كے روز اپنے ايك بيان ميں سرحدي محافظوں كي شہادت پر ايراني قوم اور وطن كے بہادر سپاہيوں كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ پاكستان كو اپني سرزمين پر تكفيري اور دہشتگرد عناصر كي كاروائيوں پر جواب دينا ہوگا.

قاسمي نے پاك،ايران سرحدي علاقوں ميں شرپسند عناصر اور دہشتگردوں كے اقدامات كي شديد مذمت كي.

انہوں نے بتايا يہاں يہ پوچھنا بجا ہے جو ممالك انسداد دہشتگردي كے اتحاد ميں شملويت اختيار كرتے ہيں وہ كيسے اپني ہي سرزمين ميں شرپسند اور دہشتگردوں كا مقابلہ كرنے ميں عاجز ہيں.

تفصيلات كے مطابق؛ گزشتہ بدھ كي رات ايران كے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع پاك،ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگرد عناصر كے ساتھ جھڑپ ميں 9 ايراني سرحدي محافظ شہيد ہوگئے.

٢٧٤**