تفصيلات کے مطابق، ايراني سرحدي فورسز اور جيش العدل تنظيم کے دہشتگرد کے درميان بدھ کي رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
زاہدان کے پبلک پراسيکيوٹر علامہ علي موحدي راد نے 9 ايراني بارڈر گارڈز کي شہادت کي تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کے بعد رات کے اندھيرے سے فائدہ اٹھا کر پاکستاني حدود فرار ہوگئے.
انہوں نے مزيد کہا کہ اس حملے ميں دو سرحدی محافظ زخمی ہوگئے ہیں.
زاہدان کے پراسيکيوٹر نے مزيد کہا کہ دہشتگردي کے جائے وقوعے پر پوليس، فوج اور سپاہ پاسداران کے مشترکہ سرچ آپريشن جاري ہے.
274**
پاک،ایران سرحد پر دہشتگردوں کے ہاتھوں 9 ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت
27 اپریل، 2017، 8:55 AM
News ID:
3453091

زاہدان - ارنا - ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک،ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں 9 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے.