15 اپریل، 2017، 1:57 PM
News ID: 3441137
T T
0 Persons
ایران کے شمال مغربے علاقے میں سیلاب/صدر روحانی کا فوری امداد فراہم کرنے کا حکم

تہران - ارنا - ایران کے شمال مغربے صوبوں میں سیلاب کے بعد صدر مملکت 'حسن روحانی' نے سیلاب متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے صدر کی طرف سے خصوصی وفد سیلابی علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگیا.

تفصيلات كے مطابق، ايران كے صوبے مشرقي اور مغربي آذربائيجان بالخصوص اردبيل ميں سيلاب كے تناظر ميں ايراني صدر نے اپنے خصوصي احكامات ميں امدادي عمل كو تيز كرنے كا حكم ديا.

انہوں نے ايران كے وزير توانائي حميد چت چيان كو ذمہ داري دي ہے كہ وہ جلد ان علاقوں كا دورہ كريں.

صدر كي جانب سے خصوصي وفد اس وقت متاثرہ علاقوں كے دورے پر روانہ ہوگيا ہے.

ياد رہے كہ سنئير نائب ايراني صدر اسحاق جہانگيري نے بھي گزشتہ روز سيلاب كا شكار ہونے والے صوبوں كے اعلي حكام كے ساتھ ٹيلي فونك رابطے ميں متاثرين كو بروقت امداد كي فراہمي اور نقصانات كا ازالہ كرنے كے احكامات جاري كردئے.

تفصيلات كے مطابق، ايران كے صوبے مشرقي آذربائيجان كے ضلع عجب شير ميں سيلاب كے باعث اب تك 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہيں.

274**