16 اگست، 2016، 12:11 PM
News ID: 3322691
T T
0 Persons
مجاہدین خلق تنظیم کے جرائم کا خاتمہ نہیں کیا گیا: عدلیہ سربراہ

تہران - ارنا - عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ تاحال دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کے جرائم کا خاتمہ نہیں کیا گیا.

يہ بات آيت اللہ صادق آملي لاريجاني نے سينئر عدليہ كے عہديداروں كے ساتھ ايك اجلاس ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے عوام اور ميڈيا كے بعض گروہوں كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ بعض لوگوں كے دہشت گرد گروہ مجاہدين خلق كے ساتھ رابطوں كي وجہ سے تاحال اس دہشت گروہ كو ختم نہيں كا جا سكا.



انہوں نے كہا كہ ہميشہ غلط اور انتہا پسند سوچ ركھنے والے مجاہدين خلق دہشت گرد گروہ كے جرائم كو آساني كيساتھ نہيں ختم كيا جا سكتا يہ گروہ ملكي ميڈيا كو مختلف آڈيو پيغامات بھيجتا ہے اور غيرملكي ميڈيا كو اس كا متن بھي بھيجتا ہے.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايك وقت ميں مجاہدين خلق دہشت گرد گروہ داعش دہشت گرد گروہ سے بھي زيادہ خطرناك ہوا كرتا تھا.



عدليہ كے سربراہ نے كہا كہ مغربي ممالك اور ان كے علاقائي اتحاديوں نے كئي بار كوشش كي كہ مجاہدين خلق دشت گرد گروہ فرانس ميں سيمينار منعقد كريں.



271**