21 اپریل، 2016، 2:07 PM
News ID: 3065936
T T
0 Persons
ایران،افغانستان کا منشیات کیخلاف مشترکہ معیشتی منصوبہ چلانے پر اتفاق

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے انسداد منشیات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے کسی ایک سرحدی علاقے میں مشترکہ معیشتی منصوبہ چلانے پر اتفاق کیا.

يہ فيصلہ نيو يارك ميں منعقدہ اقوام متحدہ كے انسداد منشيات اجلاس كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران كے وزيرداخلہ 'عبدالرضا رحماني فضلي' اور افغانستان كي وزير اينٹي ناركوٹكس 'سلامت عظيمي' كے درميان ايك ملاقات كے دوران كيا گيا.



اس نشست كے دوران رحماني فضلي اور افغان وزير نے اس بات پر اتفاق كيا كہ اقوام متحدہ كے ادارہ انسداد منشيات (UNODC) كے تعاون سے ايران اور افغانستان كے كسي ايك سرحدي علاقے ميں آزمائشي طور پر مشتركہ معيشتي منصوبہ چلايا جائے گا.



ايراني وزيرداخلہ نے منشيات كي فراہمي، پيداوار اور اسمگلروں كے نيٹ وركس كے حوالے سے ايران اور افغانستان كے درميان اينٹلي جينس شيرينگ پر زور ديا اور منشيات اسمگلر عناصر كيخلاف آہني ہاتھوں سے نمٹنے كيلئے مشتركہ تعاون بڑھانے كي اہميت پر روشني ڈالي.



انہوں نے ايران كے سرحدي صوبوں خراسان رضوي، جنوبي خراسان اور سيستان و بلوچستان اور افغان كے سرحدي علاقے ہرات، فراہ اور نيمروز صوبوں كے حكام كے درميان سرحدي اجلاس كے جلد انعقاد كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا كہ ان نشستوں كو حتمي شكل دينے كيلئے دونوں ملكوں كے سفارتي حكام ايك دوسرے كيساتھ رابطے ميں ہيں.





۲۷۴**