مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات پر تشویش، ایران میں نائیجیریا کے ناظم الامور کی طلبی

تہران - ارنا - نائیجیریا کے علاقے 'زاریا' میں واقع شیعہ مرکز پر فورسز کی کاروائی اور درجنوں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی رپورٹس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے نائیجیریا کے ناظم الامور کو طلب کرلیا ہے.

ايراني وزارت خارجہ نے گزشتہ پير كي شام تہران ميں متعين نائيجيريائي ناظم الامور كو دفتر خارجہ طلب كيا اور انہيں ايراني حكومت كي تشويش سے اپنے ملك كو آگاہ كرنے كو كہا.



دفتر خارجہ كے افريقي امور ڈيسك كے ڈائريكٹر جنرل نے سنئير نائيجيريائي سفارتكار كي طلبي كے موقع پر نائيجيريا كے علاقہ زاريا ميں واقع شيعہ مركز پر فوجي حملوں كے نتيجے ميں درجنوں بے گناہ افراد كي شہادت اور زخمي ہونے پر اسلامي جمہوريہ ايران كے شديد احتجاج كا اعلان كيا.



دفتر خارجہ كے سنئير حكام نے نائيجيريا ميں حاليہ تشدد اور افسوسناك واقعات پر گہرے دكھ كا اظہار كرتے ہوئے نائيجيريا كي حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك ميں بسنے والے مسلمانوں كي جان كے تحفظ كو يقيني بنائے.



ميڈيا رپورٹ كے مطابق ؛ نائيجيريا كے صوبہ كادونا كے شہر زاريا ميں فوج نے نائيجيريا كے ممتاز شيعہ مذہبي رہنما آيت اللہ ابراہيم الزكزكي كے گھر پر حملہ كركے ان كو گرفتار كرليا۔



ميڈيا رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے كہ فوج نے آيت اللہ الزكزكي كے گھر كو آگ بھي لگائي اور گھر كے كئي حصوں كو تباہ كرديا۔ اس حملے ميں نائيجيريا كي فوج نے دھماكا خيز مواد بھي استعمال كيا ہے.



فوج كے حملے ميں آيت اللہ ابراہيم الزكزكي كے درجنوں حامي شہيد اور تيس سے زيادہ زخمي ہوگئے ہيں. شہيد ہونے والوں ميں آيت اللہ الزكزكي كے نا‏ئب حجت الاسلام شيخ محمود محمد توري اور ان كے طبيب ڈاكٹر مصطفي شامل ہيں البتہ بعض ذرائع نے ڈاكٹر مصطفي كي شہادت كي تصديق نہيں كي ہے اور كہا ہے كہ وہ زخمي ہيں.



۲۷۴**