25 فروری، 2015، 11:53 AM
News ID: 2845196
T T
0 Persons
صدر روحانی نے 'تہران-قم-اصفہان' تیز رفتار ریل منصوبے کی تعمیر کا افتتاح کردیا

تہران - ارنا - صدر مملکت 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز ایران کے مقدس شہر 'قم' کے دورہ کے پہلے مرحلے میں 'تہران-قم-اصفہان' کے درمیان 400 کلومیٹر تیز رفتار ریل کے منصوبے کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا.

حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے منصوبے كي تعمير شروع كرنے كي تقريب ميں كہا كہ اہل البيت عليھم السلام، امام عصر و الزمان (عج) اور بالخصوص بي بي حضرت فاطمہ معصومہ (س) كي بركت سے تہران-قم-اصفہان كے درميان تيز رفتار ڈبل لائن ريل كي تعمير كا افتتاح كيا.



اس ريلوے لائن كي تعمير كے بعد تيز رفتار مسافر ٹرين جن كي رفتار 300 سے 350 كلوميٹر في گھنٹے ہيں اس لائن ميں چل سكتي ہيں.



تہران-قم-اصفہان ريل لائن كي تعمير سے تہران اور اصفہان كے درميان 138 كلوميٹر فاصلے ميں كمي آجائے گي اور اس سے ايراني حكومت كو اربوں ريال كي بچت بھي ہوگي.



اس منصوبے كي تكميل ميں 4 سال كا عرصہ لگت گا جس كي لاگت 2.4 ارب يورو بتائي گئي ہے.



حجت الاسلام و المسلمين روحاني اور ان كي كابينہ صوبائي دوروں كے سلسلے ميں آج اپنا 14واں دورہ صوبہ قم كا كيا.



اس سے پہلے صدر روحاني نے خوزستان، ہرمزگان، سيستان و بلوچستان، ايلام، لرستان، چہار محال و بختياري، اردبيل، صوبہ

خراسان رضوي، زنجان، گلستان، بوشہر اور اصفہان كے كامياب دورے كئے تہے.



274
0 Persons