تہران (ارنا) ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے 6 آئل فیلڈز کی اپ اسٹریم کے 13 بلین ڈالر کی لاگت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت آئل کی پیداواری صلاحیت میں 400,000 بیرل کا اضافہ کیا جائے گا جسکی سالانہ آمدنی 15 ارب ڈالر کے برابر ہے۔
تہران (ارنا) اوپیک کی مارچ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے فروری میں اوپیک کے تیسرے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کی پوزیشن برقرار رکھی اور ایرانی خام تیل کی قیمت 20 سینٹ اضافے کے ساتھ 80 ڈالر اور 34 سینٹ تک پہنچ گئی۔