تہران (ارنا) رہبرانقلاب اسلامی ایران نے پرائیویٹ سیکٹر کی نمائش میں اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کل ایسی نمائش میں شرکت کی، جس میں ملکی ترقی کی حقیقت کا ایک چھوٹا سا حصہ دکھایا گیا، اس سے ظاہر ہوا کہ نجی شعبہ بیرونی دباؤ، پابندیوں اور مزید پابندیوں کے خطرے کے باوجود، پیش رفت کی قابل قبول سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔