تہران (ارنا ) صدر ایران نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سمجھوتے کے منصوبے تاریخ کے ذخیرے میں چلے گئے ہیں اور فلسطینیوں کی موجودگی کے بغیر کسی بھی منصوبے کا نفاذ ناممکن ہے۔