بوشہر- ارنا- صدر مملکت نے پارس جنوبی گیس فیلڈ کے گیارھویں فیز سے گیس نکالنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہماری تیل کی صنعت نہ صرف یہ کہ غیر ملکی مشیروں سے وابستہ نہیں ہے بلکہ ہم دوسرے ملکوں بالخصوص تسلط پسند نظام کی ظالمانہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے ملکوں کو انجینیرنگ اور تکنیکی خدمات فراہم کررہے ہیں ۔